جامکے چٹھہ:نجی سکولوں میں پڑھائی جاری، بچوں کا گرمی میں برا حال

جامکے چٹھہ:نجی سکولوں میں پڑھائی  جاری، بچوں کا گرمی میں برا حال

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )گورنمنٹ کی طرف سے موسم گرما کی سرکاری چھٹیوں کے اعلان کے باوجودڈسٹرکٹ وزیرآباد میں موجودنجی سکولوں نے موسم گرما کی چھٹیاں کے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔۔۔

بچوں سے چھٹیوں کے تین ماہ کی فیسیں وصول کرکے اب ٹیوشن کی مد میں فیسیں اکٹھی کرکے خوب آمدنی کمائی جارہی ہے ، بچوں کو سختی سے ٹیوشن کے لئے سکولز میں بلوایا جارہاہے جبکہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے چھوٹے بچے ہیٹ سٹروک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران کی عدم توجہ کے باعث معصوم بچوں کا شدید گرمی میں برا حال ہے ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں