تجاوزات مافیا کے خلاف ٹھو س اور بلا تفریق کارروائی کو حکم

تجاوزات مافیا کے خلاف ٹھو س اور بلا تفریق کارروائی کو حکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے چیف آفیسر حیدر علی چھٹہ سمیت کار پوریشن کے متعلقہ افسر وں کو تجاوزات مافیا کے خلاف ٹھو س اور بلا تفریق کارروائی کو حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے۔

 کہ تجاوزات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل میں اضافہ کے ساتھ شہر یوں کو آمدو رفت میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعلقہ اداروں کا فرض ہے کہ وہ عوامی مفاد کے تحت تجاوزات کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنا کر شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کریں۔ کمشنر نے بالخصوص جی ٹی روڈ، سیالکوٹ روڈ سمیت شہر کی دیگر ایم سڑکوں، چوکوں اور دال بازار، ریل بازار اور دیگر کاروباری مراکز سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انیٹی انکروچمنٹ مہم کے دوران کسی سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے تاہم کاروبا کی آڑ میں تجاوزات بنانے اور شہری مسائل میں اضافہ کرنے والوں سے کوئی رعایت بھی نہ کی جائے اور بلاتفریق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس دیرینہ عوامی مسٔلہ کا پائیدار حل یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، سی او دیگر متعلقہ افسر ، تاجران اور میڈیا کے نمائند وں کے بھی شرگت کی۔ سی او حیدر علی چھٹہ نے متعلقہ افسران کو تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیتے ہوئے واضح کیا کہ جس انسپکٹر انکروچمنٹ کے ایر یا میں تجاوزات نہ ہٹائی گئیں وہاں متعلقہ انسپکٹر اور عملہ کو معطل کرتے ہوئے تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو یلیف کی فراہمی ہمارا فر ض اور بنیادی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں