16گرانفروش گرفتار ،6مراکز سیل ،لاکھوں روپے جرمانہ

16گرانفروش گرفتار ،6مراکز سیل ،لاکھوں روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

ضلع گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ روز 11جون کو 5 ہزار 4 سو 20چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، 7 لاکھ 23ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،16افراد گرفتار اور 6 کاروباری مراکز کوسیل کیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم جون سے اب تک 31ہزار3سو چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ان کارروائیوں کے دوران 800افراد کو مہنگے داموں اشیا خوردونوش فروخت کرنے پر 47لاکھ 71 ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،متعلقہ تھانوں میں 16 مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے 112 افراد کو حوالہ پولیس بھی کیا گیا، اس کے علاوہ 77 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور70افراد کو تنبیہ بھی جاری کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں