پٹرولنگ پولیس کے 4افسر اور ملازم نوکری سے برطرف

پٹرولنگ پولیس کے 4افسر اور ملازم نوکری سے برطرف

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن فاروق احمد بھٹہ نے اردل روم میں پیش ہونے والے 65افسر وں و ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے۔۔

مسلسل غیر حاضر رہنے پر 4افسر وں و ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیاجبکہ ایک ملازم کو ایک سال سروس ضبطی کی سزا، ایک افسر کی سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے 3سال سزا، 6افسر وں و ملازمان کو سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے 2سال ، 8افسر وں وملازمین کو سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے ایک سال سزاجبکہ 14افسروں و ملازمین کی سرزنش کی گئی،مزید 32افسر وں و ملازمین کو آئندہ محتاط رہنے کیلئے انتباہ کیا گیا،پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ کے ان افسروں وملازمین کے خلاف مختلف شکایات اور فرائض کی درست بجا آوری نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا تاکہ اصلاح کے عمل سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ فورس کے طرز عمل میں بہتری لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں