بس اور ویگن اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں جگہ پر آ ویزاں کرنے کی ہدایت

بس اور ویگن اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں  جگہ پر آ ویزاں کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اورڈپٹی کمشنر طارق قریشی کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی غلام مصطفی انصاری کی سربراہی میں عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے کرایوں کی۔۔۔

 اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات اور گڈز مالکان نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز عید الاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے ، روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں