حافظ آبا د:عید پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

حافظ آبا د:عید پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

حافظ آبا د(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشادنے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور بالخصوص جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

حافظ آباد سٹی کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں میونسپل کمیٹی کے سینٹر ی ورکرز کی ٹیمیں شام تک صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کا کام کرینگی ۔تمام مدارس ، دینی مذہبی اور سماجی تنظیمیں جانوروں کی کھالیں اپنی چار دیواری کے اندر جمع کرنے کی پابند ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے ۔جانوروں کی آلائشوں کو گلی ، محلوں سے اُٹھاکر شہری علاقوں سے دور مناسب مقامات پر ڈمپ کیا جائے ۔ انکاکہنا تھا کہ کسی بھی گلی، محلے میں جانوروں کی آلائشیں نظر نہیں آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ عید کے موقع پر ڈی سی آفس میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جبکہ تمام میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں بھی کنٹرول روم اور شکایات سیل قائم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں