ہسپتالوں اور گراؤنڈز کی تعداد بڑھانا ہوگی:بلال تارڑ

ہسپتالوں اور گراؤنڈز کی تعداد بڑھانا ہوگی:بلال تارڑ

راہوالی (نامہ نگار)عوام کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال اور نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس راہوالی اور گردونواح کے دیہات اور لاکھوں عوام کی ضرورت ہے۔

 جس کیلئے ایم این اے محمود بشیر ورک اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پی پی 59بیرسٹر بلال فاروق تارڑ مل کر وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کرکے منظوری حاصل کرینگے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوام کو صحت کیلئے علاج معالجہ کی سہولتیں پہنچانے اور نوجوانوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے جس کیلئے پنجاب میں ہسپتالوں اور گراؤنڈز کی تعداد بڑھانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے پیر کوٹ میں مرکزی دفتر میں ویلفیئر کمیٹی راہوالی کے وفد جن میں خالد پرویز بلو بٹ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈعرفان چاند بٹ، عمران احمد خان شیروانی، چودھری اشرف جندریا، سابق ممبر کینٹ بورڈ میاں ندیم اکرم، علامہ عطاالمصطفی جمیل، وقاص مالک ڈھڈی ایڈووکیٹ، فریاد سیٹھی، مرزا زاہد بیگ اور سرور انصاری شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ راہوالی میں ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نہ صرف راہوالی کے عوام نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ گردونواح کے دیہات کے عوام بھی استفادہ کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں