گجرات:شادیوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

گجرات:شادیوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

گجرات(سٹی رپورٹر ) شادیوال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارسڑک تالاب کامنظر پیش کرنے لگی،روزانہ راہگیروں کے گرنا معمول بن گیا۔

، مذکورہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ،مین شاہراہ جہاں سے ہیوی ٹریفک گزرتی ہے اس کی تعمیر کو سالہا سال سے تعمیر نہیں کیا جا سکا، میونسپل کارپوریشن نے دونوں اطراف بہنے والے نالے کی صفائی کو بھر وقت ممکن نہیں بنایا جس کی بدولت سیوریج کا پانی روڈ پر تالاب کی شکل میں کھڑا ہے ، اہل علاقہ اورہریہ والا چوک’شادیوال ’ترکھا اور حلقہ پی پی 32 کے درجنوں دیہات کے لوگ اسی روڈ سے روزانہ گزرتے ہیں جنہیں شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حلقہ سے سالک حسین جنرل الیکشن میں منتخب ہوئے بعد ازاں انہو ں نے قومی اسمبلی کی سیٹ اپنے پاس رکھی اور صوبائی سیٹ کو خالی کر دیا جس پر موسیٰ الٰہی ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے مگر انہوں نے ایک مرتبہ بھی حلقہ کا دورہ نہیں کیا اہل علاقہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاوارث پی پی 32 کیلئے خدارا اعلیٰ حکام نوٹس لیکر اس روڈ کو فی الفور تعمیر کروائیں یاد رہے کہ گجرات کی سب سے بڑی غلہ منڈی اسی روڈ پر واقع ہے جہاں سے روزانہ ٹنوں کے حساب سے غلہ بھی شہر و گردونواح میں منتقل کیا جاتا ہے گزشتہ ادوار میں متعدد مرتبہ غلہ منڈی ایسوسی ایشن نے بھی ہریہ والا چوک میں بینرز اور کتبے اٹھا کر احتجاج کیا انتظامیہ سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا مگر تعمیر صرف وعدوں تک ہی محدود رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں