اتحاد کی بنا پر قومیں تصادم سے بچی رہتی ہیں :سنی تحریک

 اتحاد کی بنا پر قومیں تصادم سے بچی رہتی ہیں :سنی تحریک

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )علامہ محمدحنیف چشتی نے ہمیشہ باہمی محبت،اتحاداور یکجہتی کا درس دیا۔

وہ اکابرین اہلسنت کے ساتھ جڑے رہے اور اہلسنت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کرتے رہے ۔اگر انسان کے دل میں ایمان ہے تو وہ لازماً دوسرے انسانوں کی طرف لگاؤ رکھتا ہے ۔جن قوموں میں اتحاد ہوتا ہے وہ قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔ اتحاد کی بنا پر قومیں تصادم سے بچی رہتی ہیں ۔ اہلسنت کا باہمی اتحاد مسائل کا حل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے ۔نیکی اور خیر کے کاموں میں باہمی اتحاد اور باہمی اشتراک ایک اہم دینی ،اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدروسطی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری کی دعوت پرجلیل ٹاؤن میں تعزیتی جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد سعید چشتی نے تعزیتی جلسہ کے انعقاد پر سنی تحریک کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے شہدائے پاک فوج اور علامہ محمد حنیف چشتی کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں