افسر وں کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرزچھوڑنے پرپابندی

افسر وں کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرزچھوڑنے پرپابندی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )عید الاضحی پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور صفائی وستھرائی کے انتظامات حکومتی اداروں کیلئے چیلنج بن گئے۔۔۔

 پنجاب حکومت کے ماتحت 9 محکمہ جات کے افسر ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیاں لگانے کا پلان اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا گیا،افسر وں کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرزچھوڑنے پرپابندی بھی عائد کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے تینوں روز آلائشوں کوٹھکانے لگانے کا پلان بناکر 2 ہزار 200سے زائد عملہ تعینات کیا گیااور پرائیویٹ گاڑیاں اور عملہ بھی طلب کیا گیا ہے ، عیدالاضحی کے دوران متوقع بار شوں کے حوالے سے واسا اورمیونسپل کارپوریشنز کو بھی خصو صی اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیاگیا، عید الاضحی پر پولیس فول پروف سکیو رٹی فراہم کرے گی ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو ٹیمیں ، فائر بریگیڈ کوکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے گا، عید گاہوں کے راستوں کی مرمت کیلئے بلدیاتی اداروں کوٹاسک دیاگیا ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو مسافروں سے عید کے دوران کرایہ پر اوور چارجنگ کی سختی سے روک تھام، ہیلتھ اور ٹریفک کے علاوہ دیگر اہم نکات پر کام کیلئے ہدایت جاری کی گئی،گو جرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا اور تمام میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کریں گی تاہم عید الاضحی پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومتی اداروں کیلئے چیلنج ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں