عید پر ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ ، سینئرز غائب

عید پر ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ ، سینئرز غائب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ،ٹراما سنٹرز، مختلف وارڈز ،شعبہ جات پر ڈیوٹیاں لگادی گئی۔۔۔

جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور عملہ کی کارکردگی کی چھان بین کیلئے ایم ایس کو نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن بیشتر سینئر ڈاکٹرز جونیئر ز کی ڈیوٹیاں لگا کر ہفتہ کے رو ز غائب ہوگئے ، عیدالاضحی پرسینئر ڈاکٹرزکے بجائے جونیئر ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس سٹاف مریضوں کا طبی علاج کریں گے ،پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں اور ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری کردیں کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگاکر رپورٹ ارسال کریں اور کارکردگی کی نگرانی کی جائے جبکہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ جات کو مکمل فعال رکھاجائے ، میڈیکل ایکوپمنٹس اور ادویات کی100فیصد فراہمی لازمی ہے لیکن سینئر ڈاکٹرزہسپتالوں سے پہلے ہی غائب ہوگئے ہیں، ہفتہ کے روز بیشتر سینئر ڈاکٹرز ہسپتالوں سے رخصت ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں