عید پر صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامات مکمل

عید پر صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامات مکمل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عید الاضحی کے موقع پر گوجرانوالہ کو آلائشوں سے بروقت صاف کرنے کے لیے تیار ہے اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 2482 ورکرز، 260 کمپنی کی گاڑیاں اور 332 رینٹل گاڑیاں گوجرانوالہ کو آلائشوں سے پاک بنانے کے لیے عید کے تینوں روز 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہوں گی۔ شہری صفائی و آلائشوں کی شکایات جی ڈبلیو ایم سی کے ہیلپ لائن نمبر 1139 اور ٹال فری نمبر 080011155 پر درج کروا سکتے ہیں۔ 30 منٹ کے اندر اندرجی ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز آلائشوں کو شہریوں کی جانب سے نشاندہی کردہ جگہ سے ہٹائیں گے ۔ چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کی انتظامات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جی ڈبلیو ایم کی جانب سے مقدس تہوار عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا اور آلائشوں سے پاک بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کو خصوصی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں، عید کے پہلے اور دوسرے روز گھروں، گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے تمام مشینری، سینٹری ورکرز، سینٹری سپروائزرز، سینٹری انسپکٹرز اور اسسٹنٹ منیجرز آپریشنز، ورکشاپ اور لینڈ فل سائٹ عملہ و افسران معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں