بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں:ناصر چیمہ

بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں:ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد واحد لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں ۔

جو عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ،عوام جس کے ساتھ ہو اسکا سر کوئی نہیں جھکا سکتا اور ان کا مقصد ملک و قوم کی خوشحالی ہے اس اصولی مؤقف پر وہ آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور اسی مؤقف کی بناء پر چوروں ڈاکوؤں لٹیروں سے سمجھوتہ نہیں کررہے بلکہ جیل کی سلاخوں کو ترجیح دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے اور کارکنان پر ظلم و ستم ، تشدد ،ہراساں کرکے مرعوب کیا جارہا ہے ،اس طرح یہ کارکنان کبھی بھی مرعوب نہ ہونگے ، وہ آج بھی چٹان کی طرح ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں