ڈی پی او گجرات نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا

ڈی پی او گجرات نے کالو ساہی  کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا۔

 ڈی پی او کو تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کالو ساہی کی رہائشی انور بی بی نے درخواست دی کہ اس کا بھائی فوت ہو چکا ہے جس کی تین کم سن بچیاں ہیں اور ان کی پرورش میں کررہی ہوں۔ یتیم بچیوں کے حصہ کی دو کنال جگہ ہے جسے ان کے چچازاد کاشت کرنے نہیں دے رہے ،ڈی پی او گجرات نے خصوصی دلچسپی لیتے فریقین کو بلا کر انکوائری کی اور یتیم بچیوں کا انہیں حق دلوا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں