تتلے عالی:مداخلت کے باعث ڈمپنگ پوائنٹ میں تاخیر

تتلے عالی:مداخلت کے باعث ڈمپنگ پوائنٹ میں تاخیر

تتلے عالی(نامہ نگار )اہل علاقہ کی مداخلت، ڈمپنگ پوائنٹ کے قیام میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

 تتلے عالی کی شاہراہوں،گلی محلوں،کاروباری مراکز کی صفائی ستھرائی اور اکٹھا ہونے والے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکومتی ہدایت پر کامونکے روڈ پر واقع سرکاری اراضی پر ڈمپنگ پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے لوکل گورنمنٹ نے سابق ناظم چودھری شبیر احمد نمبردار، سابق چیئرمین چودھری محمد وارث،سیاسی سماجی رہنما رانا فقیر حسین،سابق وائس چیئرمین چودھری محمد ارشد کھرل،سردار غیاث، چودھری محمد انور مہر،سیٹھ اسحق اور ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدرراناعلی حسن،سیکرٹری کونسل پر مشتمل کمیٹی نے مذکورہ اراضی سے 10/10فٹ گہرائی تک مٹی کا ٹھیکہ بھی دے دیا لیکن گردونواح کے زرعی رقبہ مالکان ورہائشیوں نے ڈمپنگ پوائنٹ کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں۔کمیٹی ممبر رانا شبیر احمد نمبردار نے بتایا کہ لوڈر رکشوں،ٹرالیوں پر اپ لفٹ کیلئے ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب نالے پر پل تعمیر کر دیا ، فلاح عامہ کے کام میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں