محرم میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگا:کمشنر

محرم میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگا:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور۔۔۔

عوامی نمائندگان، مذہبی سکالرز، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی کے معزز اراکین بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذ ہبی رواداری کو فروغ دیتے ہوئے اس ماہ مقدس میں امن و امان برقرار کھنے میں اپنا بھر پور کردار کریں گے ۔ کمشنر اور آر پی او نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ کمشنر اور آ ر پی او نے کہا کہ محرم الحرام ہر مسلمان کے لئے خصوصی احترام اور تقدس رکھتاہے تاہم ملک اور اسلام دشمن قوتیں اس ماہ مقدس میں اپنے مذموم عزائم کے ساتھ امن وامان اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کی فضا کو نقصان پہنچانے کے لیے متحرک ہوجاتی ہیں جنکی سر کوبی کے لیے سکیورٹی پر مامور ادارے اپنے فرائض کی بجاآوری کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا بھی فرض ہے کہ ہم مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنائیں تاکہ ملک اور اسلام دشمن ایسی قوتوں کے مذ موم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں