وزیر آ باد :اے سی کاامام بار گاہوں کا دورہ ،جلوسوں کے روٹس کا جائزہ

وزیر آ باد :اے سی کاامام بار گاہوں کا  دورہ ،جلوسوں کے روٹس کا جائزہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمر شجاع نے امام بارگاہ قاضیاں،امام باگاہ صلے شاہ،امام باگاہ مہاجرین اور جلوسوں کے روٹس اور لائٹنگ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ٹی او آئی اینڈ ایس وقار احمد، سید عقیدت محسن شاہ،سجاد مسیح ودیگر ہمراہ تھے ۔رب نواز چدھڑ اور عمر شجاع نے امام بارگاہ قاضیاں کے قاضی اختیار علی سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کوہر ممکن سہولیات اورتحفظ فراہم کیاجائے گا، تمام روایتی جلوسوں کی گزرگاہوں سے تجاوزات ہٹا کرصفائی اورروشنی کے موثرانتظامات کئے گئے ہیں، کسی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں