میونسپل کارپوریشن کا 2 ارب80کروڑ کا بجٹ تیار

میونسپل کارپوریشن کا 2 ارب80کروڑ کا بجٹ تیار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا نئے مالی سال کابجٹ 2 ارب80کروڑ تیار کرلیا گیا سالانہ بجٹ میں رواں مالی سال میں نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 99 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

جبکہ جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 45کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے گزشتہ مالی سال کی نسبت نئے مالی سال میں شہر کی تعمیر وترقی کیلئے 35کروڑ روپے کے زیادہ ترقیاتی فنڈز مختص کیئے گئے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا تیار کردہ بجٹ منظوری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ،ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور سیکرٹری بلدیات ،فنانس کو ارسال کردیا گیا آج بجٹ منظور ہونے کا امکان ہے آئندہ مالی سال برائے 2024-25 کیلئے گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کا دیگر بلدیاتی اداروں کی نسبت زیادہ2ارب80کروڑ روپے کا بجٹ تیار کرلیا گیا اس سے قبل گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کا بجٹ اڑھائی ارب روپے تک تھا بجٹ میں تمام افسر وملازمین کی تنخواہوں ،فلاح وبہبود اور مینٹی ننس کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں