اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے وفد کی امن کانفرنس میں شرکت

اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے وفد کی امن کانفرنس میں شرکت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ اور مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے اور۔۔۔

 ڈویژنل وضلعی انتظامیہ، جید علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے معزز اراکین ملکی سالمیت، امن وامان اور فرقہ وارانہ رواداری کیلئے مل کرکام کریں گے اور اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والی تمام مقامی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔اس عزم کا اعادہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے نمائندہ وفد کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور تمام مسالک کے نمائندہ علما کرام کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا، محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیراہتمام گوجرانوالہ کا دورہ کرنے والے صوبائی وفد کی قیادت امام جامع مسجد حضرت علی ہجویری علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی کررہے تھے ۔ اتحاد بین المسلمین وفد کے قائد مفتی محمد رمضان سیالوی نے بین المسلمین امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہراول دستے کے طور پر کام کر رہے ہیں جو امن کی ضمانت ہے ۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت ہمارے ایمان کا جز لازم ہے ، کسی بھی مسلک کے پیروکار کی دل آزاری نہ کریں، ایسی گفتگو جو انتشار پھیلانے اور نقص امن کا باعث بنے اس سے اجتناب کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں