شہریوں کو دہلیزپرسہولیات کی فراہمی ترجیح:شافع حسین

شہریوں کو دہلیزپرسہولیات کی فراہمی ترجیح:شافع حسین

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری،صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین سے سٹی صدرمسلم لیگ علی ابرارجوڑا، ارقم شاہد چیمہ نے لاہورمیں خصوصی ملاقات کی۔

 ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال، پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا، صوبائی وزیر نے کہاکہ جلد گجرات میں ماڈل بازاروں سمیت دیگربازاروں کی مانیٹرنگ کاعمل مکمل کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوبحال کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرگجرات کے مطابق انتظامی امور کی نگرانی کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی اشیا خوردنوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرتے ہوئے چیک اینڈ بیلنس کانظام سخت کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ بلاتفریق وامتیاز پرائس کنٹرول کمیٹیا ں اپناکام کرتے ہوئے مرتکب دکانداروں وتاجروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،شافع حسین نے کہاکہ شہریوں کوزیادہ سے زیادہ گھرکی دہلیزپرسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کانظام نئے سرے سے فنکشنل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پراشیا خور ونوش کے ریٹس طے کیے جائیں گے اوران پرسختی سے عملدرآمد بھی کرایاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں