پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رکھی جائے :ڈی سی

پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رکھی جائے :ڈی سی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے ، پٹرول پمپس کی ہڑتال کے نام پر غیر قانونی بندش کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد محمد طارق قریشی کا پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ممکنہ ہڑتال کے حوالے سے گوجرانوالہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاملات کو حل کرنے کے لیے گفتگو کا راستہ اختیار کیا جائے نہ کہ شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بنا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کسی بھی کاروباری جگہ سیل کرنے اور قانونی کاروائی سے قبل تمام اقدامات بروئے کار لانے اور مسائل کو گفتگو سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھیں تاکہ ضلع میں کسی بھی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔پٹرول پمپس مالکان اور ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو قانونی کارروائی عمل میں لانے کا سبب بنے ۔ دوسری طرف پٹرولیم اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ندیم عزیز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے چند لوگوں نے اپنے مفاد کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے لیکن گوجرانوالہ میں آج تمام پٹرول پمپس کھلے رہیں گے آج ہماری سیکرٹری پٹرولیم سے ملاقات ہے جس میں ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام طالبات منظور کر لیے جائیں گے اگر مطالبات منظور نہیں ہوتے تو پھر ہم کوئی لائحہ عمل طے کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں