سمبڑیال ہسپتال پارکنگ کا ٹھیکیدار لوٹ مار میں مصروف

سمبڑیال ہسپتال پارکنگ کا ٹھیکیدار لوٹ مار میں مصروف

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سول ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت ،پارکنگ ٹھیکیدار 10کی بجائے 20 اور20کی بجائے 50روپے وصول کرنے لگے ،ہسپتال آئے شہریوں سے لڑائی ،جھگڑا اورتوں تکرار معمول ،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سمبڑیال میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں ،ہسپتال میں موجود پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار نے انتظامیہ سول ہسپتال سے مبینہ ملی بھگت کر کے ہسپتال آنے والے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے ، پارکنگ سٹینڈ موٹر سائیکل کی سرکاری فیس 10 روپے جبکہ کار کی 20روپے مقرر کی ہوئی ہے جبکہ پارکنگ سٹینڈ والے 10کی بجائے 20روپے اور20کی بجائے 50روپے وصول کررہے ہیں، زائد پیسے وصول کرنے پر ہسپتال میں آئے مریضوں کے لواحقین کی آئے روز پارکنگ ٹھیکیدار سے جھگڑا اورتوں تکرا ر اوربدتمیزی معمول بنا ہوا ہے ، اس حوالہ سے شہریوں عاصم، سبحان، سلمان ، عمرفاروق، عدیل احمد، نذیر احمد ، علی رضا ،حسیب سمیت دیگر نے ڈی سی سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کے خلاف فوری کاروائی سمیت پارکنگ فیس مکمل طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں