راہوالی :جماعت اہلسنت کے وفد کی ڈی ایس پی سے ملاقات امن کے قیام کی یقین دہانی

راہوالی :جماعت اہلسنت کے وفد  کی ڈی ایس پی سے ملاقات امن کے قیام کی یقین دہانی

راہوالی (نامہ نگار)جماعت اہلسنت کے علما وفد نے علامہ عطاء المصطفی جمیل کی قیادت میں کینٹ سرکل کے انچارج نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی محمد اعجاز احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور علاقہ میں امن و امان قائم کرنے کے لیے جماعت اہلسنت راہوالی کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے۔

ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔ وفد میں ڈویژنل آرگنائزر حافظ محمد اشرف رضا قادری، قاری محمد شاہد رضا طاہری، حافظ محمد رفیق، چوہدری محمد سہیل ایڈوکیٹ، قاری محمد اسماعیل، علامہ عبدالطیف، مفتی علی حسن سیفی، حاجی محمد اصغل چیمہ و دیگر بھی شامل تھے ،اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ امن قائم رکھنے میں علما اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں