گجرات چیمبر کے وفد کی ترک قونصل جنرل سے ملاقات

گجرات چیمبر کے وفد کی ترک  قونصل جنرل سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) صدرگجرات چیمبر سکندر اشفاق رضی نے نائب صدر معصوم قمر کے ہمراہ ترکیہ کے لاہور میں قونصل جنرل درمس بستگ اور کمرشل قونصلر نورتن دیمیر سے میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران گجرات چیمبر کے صدر نے مرسن چیمبر کے زیر اہتمام بزنس انویسٹمنٹ اوراپرچیونٹی کانفرنس کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ مرسن چیمبر اور ترپاک کے تعاون سے کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات سے وفد نے شرکت کی۔ گجرات چیمبر کے وفد نے نفرنس میں موجود کاروباری افراد سے میٹنگز کیں اور معاہدے بھی کئے ۔ انہوں نے کانفرنس میں شرکت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے قونصل جنرل کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں