نالہ بھیڈ پر 2 پلوں کی تعمیر ، کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

نالہ بھیڈ پر 2 پلوں کی تعمیر ، کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ شہر کے وسط سے گزرنے والے نالہ بھیڈ پر 8 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 نئے پل تعمیر کئے جارہے ہیں۔

 پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ان پلوں کو مفاد عامہ میں قبل از وقت تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور منصوبے میں رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے نالہ بھیڈ پر کنٹونمنٹ پلازہ اور جنرل بس سٹینڈ کے قریب پلوں کی تعمیر پر جاری کام کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنٹونمنٹ پلازہ کے ساتھ پل کی تعمیر سے شہر سے آنے والی ٹریفک کو خواجہ صفدر روڈ پر چڑھنے کیلئے لفٹ فری سہولت میسر آئے گی اور اسی طرح جنرل بس سٹینڈ کے پل کی تعمیر سے پریم نگر اور ناصر روڈ کے رہائشیوں کو خواجہ صفدر روڈ پر آسان رسائی حاصل ہوگی اور خادم علی روڈ اور کچہری روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے پسرور روڈ کی گرین بیلٹس پر بحالی کیلئے جاری کام کا جائزہ لیا ،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں