گجرات:شادیوال روڈ سے فوری نکاسی آ ب کا حکم

 گجرات:شادیوال روڈ سے فوری نکاسی آ ب کا حکم

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شادیوال روڈ کا دورہ کیا، نکاسی آب کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن گجرات کے اقدامات کا جائزہ لیا، چیف سینٹری انسپکٹر نصر اﷲ کنگ بھی ہمراہ تھے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر بھر سے پانی کے نکاس کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈسپوزل سٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نالوں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسر و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام تر معاملات کی نگرانی کررہے ہیں، شہریوں کی شکایات کو فوری ازالہ کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شادیوال روڈ سے پانی کا نکاس فوری کیا جائے ، روڈ کی ضروری مرمت کی جائے ۔ شہر میں کسی جگہ پانی نظر نہیں آنا چاہیے ، شہریوں کی سہولت کیلئے اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں شہری اپنی شکایات کیمپ میں درج کروا سکتے ہیں، ریلیف کیمپس میں عملہ دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں