حافظ آباد:ضمیرالحسن کی وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات

حافظ آباد:ضمیرالحسن کی وزیر اعلیٰ کے  پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے گزشتہ روز مقامی ایم پی اے ضمیرالحسن بھٹی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اور کارکنوں کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں جس پر وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی تاریک رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے ،قوم کی ہمدردیاں اسوقت بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، ریاستی جبر سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں