پاسپورٹ آفس،سرکاری ملازموں کے ایجنٹ شہریوں کو لوٹنے لگے

 پاسپورٹ آفس،سرکاری ملازموں کے ایجنٹ شہریوں کو لوٹنے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ریجنل پاسپورٹ آفس میں سرکاری اہلکار اپنے پرائیویٹ اہلکار وں کی ملی بھگت سے شہریوں کولوٹنے میں مصروف ہیں پاسپورٹ کی تجدید اور نئے پاسپورٹ کی درخواستیں دینے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہریوں کی دراخواستیں سرکاری اہلکار مختلف اعتراضات لگا کر واپس کر دیتے ہیں۔

جبکہ اپنے پرائیویٹ اہلکاروں اور دیگر ایجنٹوں کے ذریعے آنے پر وہی درخواستیں اعتراضات مسترد کرکے جمع کر لی جاتی ہیں ۔افسران کی ملی بھگت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اہلکاروں نے اپنے پرائیویٹ کارندوں اور دیگر ایجنٹوں کے ذریعے اپنی تمام توجہ نئے پاسپورٹ کے حصول یا پاسپورٹ تجدید کی درخواستیں دینے والوں کو لوٹنے پر رکھی ہوئی ہے ، شہریوں کو فارم دوبارہ جمع کروانے کیلئے انتظار اور لمبی قطار کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتاہے جس سے بچنے کیلئے وہ ایجنٹ مافیا سے لٹنے پر مجبور ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈلیوری ڈور پر تعینات اہلکار خود کو آفس کا ڈان تصور کرتا ہے اور ایجنٹ کے ذریعے آنے والے شہریوں کو بغیر انتظار اور بغیر تصدیق پاسپورٹ جاری کر دیتاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں