گیپکو سسٹم جواب دے گیا،درجنوں ٹرانسفارمرز خراب:فیڈرز میں فنی خرابی معمول

گیپکو سسٹم جواب دے گیا،درجنوں ٹرانسفارمرز خراب:فیڈرز میں فنی خرابی معمول

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو کا بجلی کا ترسیلی نظام ٹھپ،شدید گرمی اور حبس میں درجنوں ٹرانسفارمرز خراب اور متعدد فیڈرز میں فنی خرابی پیدا ہونا معمول بن گیاگزشتہ روز اندرون شہر کے متعدد ٹرانسفارمرز خراب ہوگئی۔

جبکہ بیشتر علاقوں میں فور کور کیبل اور دیگر لائنیں ٹوٹ گئیں جس سے بجلی کی ترسلی کا نظام درہم برہم رہا ،گیپکو کی امدادی ٹیمیں اور شکایات سیل بھی صارفین کی شکایات کو نظر انداز کرتے رہے ،گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب کے دعوئوں کے برعکس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،ٹرپنگ اور فنی خرابی معمول بن گئی،تجارتی اور صنعتی علاقے بھی متاثر ہونے لگے ۔شدید گرمی اور حبس سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ گیپکو افسر ٹرانسفارمرز کی خرابی کی شکایات کو نظر انداز کرنے لگے ۔ گیپکو کے جی ٹی روڈ سب ڈویژن،چمن شاہ ،اروپ ،شاہین آباد،فاروق گنج،شیرانوالہ باغ کینٹ ،گرجاکھی دروازہ ،فرید ٹائون،سول لائن سب ڈویژنوں میں سب سے زیادہ ٹرانسفارمرز خراب ہوئے اور تاریں جھلس گئیں جہاں افسروں کی لاپروائی کی وجہ سے متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں