اقلیتی عبادتگاہوں کی زمینیں واگزار کرائی جائینگی:رمیش سنگھ

اقلیتی عبادتگاہوں کی زمینیں واگزار کرائی جائینگی:رمیش سنگھ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ صوبہ میں اقلیتی عبادت گاہوں کی زمینوں کو قابضین سے واگزار کرایا جارہا ہے ۔۔۔

آئین پاکستان وطن عزیز میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور حقوق کا ضامن ہے ، گورودوارہ بابے دے بیری کے تالاب پر 77 سال سے مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا، 1947 سے قبل سکھ یاتری گورودوارہ حاضری سے قبل اس تالاب میں غسل کرتے تھے ۔تالاب واگزار کرانے پر سیاسی لیڈر شپ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس سمیت سول سوسائٹیز کے شکر گزار ہیں۔ یہ بات انہوں نے تالاب گورودوارہ بابے دی بیری کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے مذہبی عبادت گاہوں کو لیز کرنے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا تالاب کی اصل حالت میں بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں