کورٹ فیس میں اضافہ سستے انصاف میں رکاوٹ :شفیق طاہر مغل

کورٹ فیس میں اضافہ سستے انصاف میں رکاوٹ :شفیق طاہر مغل

سمبڑیال (نامہ نگار )سینئر ممبر ڈیمو کریٹک فائونڈرز گروپ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق طاہر مغل اور پاکستان ورکرز فیڈریشن سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد علی بٹ۔۔۔

قاری افضل چیمہ، جنرل سیکرٹری فارورڈ گیئر ورکرز یونین سی بی اے ساہووالہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کر کے عام سائلین کو سستے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے ، حکومت کے اس اقدام سے دستاویزات پر دو روپے والی ٹکٹ اب 500روپے میں لگانی ہو گی جبکہ اشٹام پیپرز کی قیمت ایک سے تین سوروپے جبکہ بارہ سو والے اشٹام پیپرز کی تین ہزار روپے کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں