علی پورچٹھہ:بارش سے سڑکیں، گلیاں جوہڑ بن گئے

علی پورچٹھہ:بارش سے سڑکیں، گلیاں جوہڑ بن گئے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ مون سون کی پہلی بارش نے بلدیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی۔

اندرون شہر کی سڑکیں، گلیاں، بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ۔ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔عوامی حلقوں کااظہار تشویش۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مون سون کے پیش نظر سیم نالوں ڈرینج کی صفائی ستھرائی بارے احکامات جاری کیے جو کہ بلدیہ حکام نے ہوا میں اڑا دئیے ہیں۔ پہلی مون سون کی بارش نے میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ کی تمام تر کارکردگی کو پول کھول دیا ہے ، ڈرینج نالوں کی مناسب صفائی ستھرائی نا ہونے سے شہر کے نکاس آب کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے ،منچر روڈ گورمے تا چوک کشمیریاں، محلہ اسلام آباد،محلہ کشمیریاں،گلی آغا صاحب والی، گلی مرکزی مسجد والی،ریسٹ ہاس چوک رسولنگر، چوک امیر حمزہ، گلی داراں بلوچاں وغیرہ بارشی پانی سے تالات کا منظر پیش کرنے لگے ۔ عوامی سماجی حلقوں ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے اطراف نالوں کی صفائی ستھرائی اور ان کو فعال کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں