کامونکے :چوری کی وار داتیں شہری موٹر سائیکلوں ، اشیا سے محروم

کامونکے :چوری کی وار داتیں  شہری موٹر سائیکلوں ، اشیا سے محروم

کامونکے (نامہ نگار)چوری کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیا سے محروم ہوگئے ۔

مومن پورہ کے غلام مصطفی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ، ٹبہ محمد نگر کے جاوید کا موبائل فون بیٹھک سے نامعلوم چور لے گئے ۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی گاڑی سے نامعلوم چور 20 لٹرڈیزل نکال کر فرار ہوگئے ۔ پاک ٹاؤن کے تیمور کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چور لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں