ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد ،عوامی مقامات پر بھی لیکچرز

 ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد ،عوامی مقامات پر بھی لیکچرز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب جناب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے ویژن کے مطابق سٹی ٹریفک کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے ایک مقامی انسٹیٹیوٹ میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ٹریفک آگاہی سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکا موجود تھے ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے سلسلہ میں بھی بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں اور عوامی مقامات پر بھی لیکچرز دیئے جارہے ہیں آگاہی ٹریفک سیمینار میں دوران ڈرائیونگ لائن لین کی پابندی،سگنل وائلیشن، موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں