پیر محل: موٹروے پولیس کی فرض شناسی، ہزاروں روپے نقدی مالک کوواپس لوٹادی

پیر محل: موٹروے پولیس کی  فرض شناسی، ہزاروں روپے  نقدی مالک کوواپس لوٹادی

پیر محل(نمائندہ دنیا )موٹروے پولیس کی فرض شناسی، ہزاروں روپے کی رقم مالک کوواپس لوٹادی ۔

تفصیلات کے مطابق وقاص اصغر نامی مسافر ملتان سے واپس آرہا تھاکہ سروس ایریا پیرمحل میں چائے پینے کے لئے رکا تو اس دوران وہ اپنا پرس کرسی پر رکھ کربھول گیا ۔ متاثرہ شخص نے پرس بھولنے کی اطلاع موٹروے پولیس کو دیدی جس پر انسپکٹر محمد اشفاق اور سب انسپکٹر عائشہ جمیل نے سروس ایریا کے تمام ہوٹل والوں سے پوچھ گچھ کرکے پرس جس میں 67ہزار560 روپے نقدی موجود تھی تلاش کرلیا اور بعدازاں اسے وقاص اصغر کے حوالے کردیا۔ وقاص اصغر نے موٹروے پولیس کے افسروں سے اظہار تشکر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں