چنیوٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں طالبات کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش

چنیوٹ ووکیشنل ٹریننگ  انسٹیٹیوٹ میں طالبات کے  تیار کردہ فن پاروں کی نمائش

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کی گئی، نمائش کا اہتمام یوتھ سکل ڈے کے حوالے سے کیا گیا۔

چنیوٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کے دوران طالبات نے مختلف مہارتوں سے تیار کردہ کام پیش کیا،متعدد طالبات نے نمائش کے دوران شریک خواتین کے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بنائے۔ پرنسپل ارم صابر کا کہنا ہے کہ پروگرام کا انعقاد یوتھ سکل ڈے کے حوالے سے کیا گیا، طالبات نے اپنی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت کچھ بنایا ، یوتھ سکل ڈے کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیر تعلیم طلباء کو مہارتیں سکھائی جائیں، یہ وہ سکلز ہیں جو سیکھ کر لڑکیاں گھر بیٹھے کام کر سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں