چنیوٹ:سول سوسائٹی کا ڈی پی او،ڈی سی کو خراج تحسین

چنیوٹ:سول سوسائٹی کا ڈی پی او،ڈی سی کو خراج تحسین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عشرہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد اور ڈی سی چنیوٹ آصف رضا سے سول سوسائٹی کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ۔

 صدر انجمن تاجران چنیوٹ جمیل فخری کی قیادت میں صدر بار ملک فضل حسین کالرو،جنرل سیکرٹری مہر سرفراز ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود ، جنرل سیکرٹری مزمل حسین، سیکرٹری اطلاعات اکرم ساگر ، سینئر صحافی عامر صدیقی، ممبران امن کمیٹی مولانا خلیل اشرفی، قاری شبیر عثمانی، قاری سیف اﷲخالد، شمیم زیدی، حاجی رضا شاہ،تاجر رہنما و صدر مندر بازار چودھری اسلام، ندیم فیاض، شیخ خالد، شاہد گلوتر، جمال عبد الناصر، اعجاز مہدی اور ہیپی شاہ وفد میں شامل تھے ۔ اس موقع پر جمیل فخری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی ڈی سی چنیوٹ، اے ڈی سی آر، اے ڈی سی جی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی کی خدمات کو سراہتی ہے ،ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھایا، تمام ضلعی افسران کی عشرہ محرم الحرام میں پیشہ وارانہ خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد اور انکی ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں، صحافیوں، وکلا ،علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر شہر میں ترقی وخوشحالی کے خواہاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں