کمشنر سوشل سکیورٹی کا زیر تعمیر ہسپتال کے کام کا اچانک معائنہ

کمشنر سوشل سکیورٹی کا زیر تعمیر ہسپتال کے کام کا اچانک معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب سوشل سکیورٹی زیر تعمیر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے اچانک سرگودھا پہنچ گئیں۔

،وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقا ر علی کھرل بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے سرگودھا ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی کی کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ ہسپتال کے گرے سٹرکچر کا سو فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی تزئین وآرائش کا بھی 90 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال کے فیز 1 میں طبی آلات کی تنصیب شروع کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ میٹریل اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر نے ہسپتال کے نئے تعمیر شدہ بلاکس کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف بلاکس میں تزئین وآرائش کے کام میں بہتری کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈائریکٹیوریٹ آف سوشل سکیورٹی سرگودھا کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی سرگودھا کے تعمیراتی کام کو بھی جلد از جلد مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں زیر تعمیر طبی شعبہ جات کی تعمیر میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔سوشل سکیورٹی ہسپتال سرگودھا کی تعمیر سے ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کو ایک چھت تلے علاج ومعالجہ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں