ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے ،احکامات جاری

ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی  میں کھلی کچہری ،شہریوں کے  مسائل سنے ،احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے۔

 احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی طرف سے تھانہ میانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جن کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں