مسقط میں دہشتگردی میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک

 مسقط میں دہشتگردی میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک

پھلروان (نمائندہ دنیا )سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر میں موجود مسجد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ۔

ہونے والے افراد میں بھلوال کے نواحی علاقے پھلروان کا رہائشی غلام عباس بھی شامل تھا جسکی نمازہ جنازہ امام بارگاہ شاہِ مرداں پھلروان میں ادا کی گئی گزشتہ چند روز قبل سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر میں موجود مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد شہید ہو گے تھے ، ان 4 افراد میں سے ایک کا تعلق ضلع سرگودھا کے علاقے پھلروان سے تھا جو مسقط میں حجام کا کام کرنے تھا اور مسجد میں فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا۔مرحوم کا جسد خاکی آج اس کے آبائی شہر پھلروان لایا گیا جہاں امام بار گاہ شاہ مرداں میں سید علی رضا شاہ بخاری جلندری قلندری نے نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں