کامونکے:پاک ٹاؤن مسجداللہ اکبر کا قریبی علاقہ سیوریج لائن سے محروم

کامونکے:پاک ٹاؤن  مسجداللہ  اکبر  کا  قریبی  علاقہ سیوریج لائن سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر)کامونکے میں پاک ٹاؤن مسجد اللہ اکبر کے گردو نواح کا علاقہ سیوریج سسٹم سے محروم،سالوں سے گلیاں بن سکیں نہ سیوریج لائن ڈالی جا سکی،منتخب نمائندے بھی ووٹ لینے کے بعد منہ موڑ جاتے ہیں ۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ شہر میں ہونے کے باوجود یہاں سہولیات دیہات جیسی بھی نہیں ،جگہ جگہ فلتھ ڈپو بن گئے ،میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی نے کبھی یہاں جا کر نہیں دیکھا،بارش میں پانی کے نکاس کا بندوبست بھی نہیں ،سالوں سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا مسٔلہ حل نہ ہو سکا،خالی پلاٹوں اور ٹوٹی گلیوں میں کھڑا پانی ڈینگی اور خطرناک بیماریوں کا موجب بن رہا ہے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے موقع پر متعلقہ افسروں نے اس علاقے کو یکسر نظر انداز کر دیا ،مکینوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں سیوریج لائن بچھا کر دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے اور گھروں کو برباد ہونے سے بچایا جائے ،عملہ صفائی کو پابند کرتے ہوئے اس علاقے میں صفائی کے نظام کو فعال کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فوری نوٹس لیتے ہوئے مسائل سے چھٹکارادلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں