عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے : جماعت اسلامی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہراقبال رندھاوا نے کہا کہ عوام کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے ،26جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہو گا۔۔۔
پورے پاکستان سے قافلے پہنچیں گے ،ہم سڑکوں پر بھی نکلیں گے ، عدالتوں میں بھی جائیں گے ،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، بجلی کے بلز نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس واپس لیے جائیں، گیس، پٹرول، آٹے ، چینی، دال کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ذمہ داران کے اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرضلعی جنر ل سیکرٹر ی ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،حافظ حمید الدین اعوان ، بلال قدرت بٹ ،بشارت علی صدیقی ، ادریس ایوب شیخ ، جا و ید اقبا ل سمیت امرا زو ن و یو تھ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔ مظہراقبال رندھاوانے کہا کہ 25جو لا ئی کو امیر جما عت اسلا می پاکستا ن حافظ نعیم الرحمن گوندلا نوالہ چوک میں دھرنا کیمپ کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ، حکومت ہمارے احتجاجی دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے ۔ جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافے ، لوڈشیڈنگ، مہنگائی او راشرافیہ کی لوٹ مار کے خلاف اپنی حق دو عوام کو۔حق دو پاکستان کو تحریک کا آغاز کر دیا ہے ۔