تاجردوست ٹیکس سکیم میں تبدیلی ضروری :جاوید بٹ

تاجردوست ٹیکس سکیم میں تبدیلی ضروری :جاوید بٹ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات کے تاجروں کودرپیش مسائل اورانکے حل کے سلسلہ میں گزشتہ روزصدرمرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ کی قیادت میں وفد نے چیف کمشنرانکم ٹیکس سیالکوٹ سیدہ نورین زہرہ سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔

 ملاقات میں گجرات کی تاجروں کوانکم ٹیکس کے حوالے سے مسائل بارے مفصل انداز میں تبادلہ خیالات کیاگیا، اس موقع پرصدرجاوید بٹ کی قرارداد پرضلع نارووال، سیالکوٹ اورگجرات کی تاجربرادری نے تاجردوست ٹیکس سکیم کو بآوازبلند ہاتھ اٹھاکرمسترد کردیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی، سینئرنائب صدرشیخ محمد سلیم، شاہد نسیم صدرشاہین چوک، احمرثنائبٹ صدر سرکلر روڈ، شعیب بٹ،ابراہیم سیالوی لالہ موسیٰ، شاہد محمود لالہ موسیٰ،احمد سلیم شیخ ودیگربھی موجود تھے ۔ جاوید بٹ نے کہاکہ تاجر دوست ٹیکس سکیم میں رجسٹریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ایف بی آر اس عمل کوجاری رکھے مگر جاری کردہ ٹیبل کے مطابق تجاویزکردہ انڈیکٹوانکم کیونکہ بہت زیادہ ہے تاجربرادری کسی صورت ادا کرنے کے قابل نہیں لہٰذا تاجردوست ٹیکس سکیم میں تبدیلی انتہائی ضروری ہے ، سکیم میں صرف اورصرف نان فائلرز،ریٹیلرز پرٹیکس لاگوہوگا اس تاجردوست ٹیکس سکیم سے فائلرز کومستثنیٰ قراردیاجائے ،امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری تجاویزپرسوچ وبچار کریں گی اس پرچیف کمشنرانکم ٹیکس سیدہ نورین زہرہ نے جاوید بٹ ودیگرتاجروں کواپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں