راہوالی:ریلوے روڈ کاٹرانسفارمر 15روز سے خراب

راہوالی:ریلوے روڈ کاٹرانسفارمر 15روز سے خراب

راہوالی (نامہ نگار)ریلوے روڈ راہوالی پرنصب بجلی کا ٹرانسفارمر 15روز سے خراب، روزانہ کئی کئی ۔

گھنٹے بجلی بند رہنے کے علاوہ وولٹیج کی کمی بیشی سے د کانداروں، ملحقہ آبادی کے صارفین بجلی کی ہزاروں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء جلنا معمول بن گیا۔ شکایات آفس میں مسلسل اطلاع کرنے پر واپڈا ملازمین کا جواب ہے کہ پورے علاقہ میں ہی وولٹیج کی کمی بیشی ہورہی ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔ د کانداروں محمد نذیر بٹ، اعجاز بٹ، چودھری بابر، محمد ناصر، چودھری آصف ندیم، محمد یونس خاں، ارشاد احمد، کاشف، ملک اﷲ دتہ، حاجی نعیم الدین صدیقی، محمد اقبال، عمران بٹ، اوورنگزیب خاں و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین گیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں