جی ٹی روڈ پر تجاوزات،ٹریفک وارڈنز ناکام،ٹریفک کے سنگین مسائل
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہونے لگا،ٹریفک وارڈنز صرف چالان کرنے میں مصروف ۔
،محکمہ کارپوریشن کے افسر وں نے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کی اجازت دے دی ،مین جی ٹی روڈ سمیت شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اسی طرح ٹریفک وارڈنز بھی شہریوں کی سہولت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتے بلکہ سارا دن شہریوں کے چالان کاٹنے میں مصروف ہوتے ہیں، شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کے خلاف بنائے گئے اندرون شہر میں نجی ہسپتالوں کی پارکنگ بھی سڑک پر ہی ہوتی ہے ،محکمہ کارپوریشن کے انسپکٹرز ہر ہتھ ریڑھی اور جی ٹی روڈ پر غیر قانونی قائم سٹالز مالکان سے 500 سے 1000 روپے تک وصول کرتے ہیں اور یہ ہی ٹریفک کے نظام کو متاثر کر رہے ہیں ،ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک کا دباؤبہت زیادہ ہوتا ہے جس وجہ سے اکثر ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔