سیوریج لائن بند ہونے سے تتلے عالی ڈوب گیا
تتلے عالی(نامہ نگار )سیوریج لائن بند ہونے سے تتلے عالی ایک ماہ سے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے دوران مین ہولز اپ لفٹ کے بجائے کنکریٹ ڈال کر بند کردئیے گئے ہیں۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کوششوں کے باوجود نکاسی آب میں ناکام ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کوملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا علی حسن کی جانب سے بھجوائی شکایات میں کہا ہے کہ انتظامیہ کو احکامات جا ری کئے جائیں کہ50ہزار آبادی پر مشتمل تتلے عالی کے گلی محلوں میں کھڑے گٹروں کے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے ۔