اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کا جائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا  مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کا جائزہ

گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے جی ٹی روڈ، جناح چوک، نور پور پڈے سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔

 شہر میں جاری صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا، سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ شہرمیں صفائی نکاسی آب کے حوالے سے بہترین کام کیا جارہا ہے۔ سینٹری ورکرز ہر یونین کونسل میں صفائی کا کام کررہے ہیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں