نوشہرہ:میونسپل عملہ نہر میں کوڑاکرکٹ پھینکنے لگا

نوشہرہ:میونسپل عملہ نہر میں کوڑاکرکٹ پھینکنے لگا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )میونسپل عملہ نہر میں کوڑاکرکٹ پھینکنے لگا،زمیندار سراپا احتجاج بن گئے ۔بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر کے حکم پر شہر میں صفائی کی مہم جاری ہے۔۔۔

 لیکن میونسپل کمیٹی عملہ نے شہر سے کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیوں کو شاہین آباد نہر میں پھینکنا شروع کردیا ،نہر کے کناروں پر جگہ جگہ کچرے سے بھری ٹرالیاں پھینکنے سے نہر کچراکنڈی کا منظر پیش کررہی ہے ۔زمینداروں کا شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میونسپل عملہ نے نہر کو ڈمپنگ پوائنٹ بنا کررکھا ہے ، میونسپل عملہ منع کرنے کے باوجود باز نہیں آ رہا ،کچرا پھینکنے سے نہر میں پانی کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ کناروں پرلگے ڈھیر بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ زمینداروں نے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں