درخت لگانا صدقہ جاریہ،فضائی آلودگی ختم ہوتی ہے :حاجی عارف

درخت لگانا صدقہ جاریہ،فضائی  آلودگی ختم ہوتی ہے :حاجی عارف

وزیرآباد(نامہ نگار)درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس سے نہ صرف فضائی آلودگی ختم ہوتی ہے بلکہ ماحول کو بھی خوشگوار رکھتے ہیں۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار معروف صنعتکار حاجی عارف کھوکھر وائیاں والے نے شجر کاری کے سلسلہ میں پودے لگانے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ ماحول کو حوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں،پھلدار اور سایہ دار پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی کرنی چاہیے تا کہ وہ اس بہترین موسم میں پھل پھول سکیں اور آگے چل کر تناور درخت بن سکیں جو کہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔اس موقع پر انجمن غلامان مصطفی محلہ جلال پورہ کے وحید مہر و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں