اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کا دورہ ٹراما سنٹر ، شجرکاری مہم کا آ غاز

 اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کا  دورہ ٹراما سنٹر ، شجرکاری مہم کا آ غاز

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)شجرکاری مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محمد اشفاق احمد نے ٹراما سینٹر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے اور ہر پاکستانی کو پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور درختوں کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوچکا ہے ،اس لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اس مہم کی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں